ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / رشوت کی مانگ کرنے یا کسی معاملے پر ہراساں کرنے پر راست شکایت کرنے بھٹکل میں انسپکٹر رمیش کی ہدایت

رشوت کی مانگ کرنے یا کسی معاملے پر ہراساں کرنے پر راست شکایت کرنے بھٹکل میں انسپکٹر رمیش کی ہدایت

Wed, 19 Oct 2016 17:04:15    S.O. News Service

بھٹکل :18/اکتوبر(ایس او نیوز) عوامی کاموں کے دوران کسی بھی محکمہ جات افسر رشوت کی مانگ کرتے ہیں یا کسی معاملے کو لے کر ہراساں کرتے ہیں تو ان کے خلاف بغیر کسی پس و پیش کے راست شکایت داخل کریں، اس بات کی ہدایت کاروارانسداد رشوت خوری دستہ کے انسپکٹر رمیش نے کی ہے۔

شہر کی سرکٹ ہاؤس میں عوام اور اخبارنویسوں سے بات کرتےہو ئے انسپکٹر رمیش نے کہاکہ حکومت نے رشوت خوری کو ختم کرنے کےلئےرشوت خوری دستہ کا قیام کیا ہے، جس کا ہر ضلعی مقام پر دفترہے، اترکنڑا ضلع کا دفتر کاروار کے کاجو باغ قومی شاہراہ کے قریب آر ایچ ایس کے کامپلکس میں موجود ہے۔ ضلع کے کسی بھی محکمہ کا افسر قانون کے مطابق جس کام کوانجام دینا ہے اس کو کرنے کے لئے رشوت کی مانگ کرنا ، رشوت لینا ، یا پھر رشوت کے بدلے کسی تحفے تحائف وغیرہ کی مانگ کرنا اور عوامی عہدے کا استعمال کرتے ہوئے دیگر معاملات کو کرنا ، اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے کمائی کرنا ، انسداد رشوت خوری قانون 1988کے تحت جرم کہلاتاہے، اگر کوئی افسر مندرجہ بالا معاملات میں آپ کو رشوت کے لئے مجبور کرتاہے تو راست طورپر شکایت دیں۔

عوام سے گفتگو کے دوران انسپکٹر رمیش نے کہاکہ آئندہ دنوں میں ضلع کے تمام تعلقہ جات کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے شکایت وصول کی جائے گی ۔ضلع کے تمام سرکاری دفاتر میں رشوت بیداری کے متعلقہ فلکس لگانے کے لئے کہا گیا ہے۔ کاروار دفتر کا رابطہ نمبر 229988 08382 یا پولس انسپکٹر کے رابطہ نمبر 9480806297-9480806298  پر بھی اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ تحریری طورپر بھی دفتر کو شکایت ارسال کرسکتے ہیں۔ عوام نے انسپکٹر سے اپیل کی کہ وہ اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بھٹکل میں ہونے والے حادثات پر قابوپانے کے لئے ٹرافک پولس کے لئے سرکارسے کہیں ۔ انہوں نے تعلقہ بھر میں جوا، مٹکا میں اضافہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور اس کیروک تھام کی طرف توجہ دلائی۔

 


Share: